سب کا خواب ہوتا ہے کہ کسی طرح امیر بن جائیں اور سارے شوق پورے کریں۔ جہاں اس خواب کو پورا کرنے میں کچھ لوگوں کی عمریں بیت جاتی ہیں وہیں اس آرٹیکل میں ایسے خوش نصیب افراد کا ذکر کیا گیا ہے جو اتفاقیہ نا صرف امیر ہوگئے بلکہ ان کو شہرت بھی ملی۔
پوپسکل آئس کریم جو اتفاقیہ ایجاد ہوئی
گرمیوں میں اسکول سے چھٹی کے بعد رنگ برنگی پوپسکل آئس کریم تو سب نے ہی کھائی ہوگی لیکن کیا کبھی کسی نے یہ سوچا کہ یہ آئس کریم ایجاد کیسے ہوئی تھی؟ دراصل یہ آئس کریم ایک گیارہ سال کے بچے کی ہی ایجاد ہے جو فریج میں کولڈ ڈرنک سے بھرا گلاس رکھ کر بھول گیا تھا۔ یہاں تک کہ اس نے اسٹرا ھی نہیں نکالا تھا۔ اور جب اگلے دن اس نے کولڈ ڈرنک پینی چاہی تو اسے اسٹرا کھینچ کر نکالنا پڑا۔ اس واقعے کے اٹھارہ سال بعد فرینک ایپرسن نے اپنی بچپن کی ایجاد کو دوبارہ بنا کر بیچنے اور پیسے کمانے کا فیصلہ کیا۔ اس بار اس نے لیموں پانی کی پوپسیکل آئس کریم بنائی جو لوگوں ک اتنی پسند آئی کہ فرینک کا کاروار راتوں رات چمک اٹھا اور 1924 میں اسے پوپسیکل کارپوریشن کے نام سے ایک ادارہ بنانا پڑا۔
اسٹکی نوٹس
اسٹکی نوٹس یا پوسٹ اٹس گھر اور دفاتر ہر جگہ استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ ایجاد بھی آرتھر فرائی نامی ایک ایسے امریکن سائنسدان کی تھی جو ہر بات بھول جاتا تھا یا جن کاغذات پر وہ یاددہانی کے لئے چیزیں لکھتا تھا وہ کہیں گرجاتے تھے۔ اپنی بھولنے کی عادت سے پریشان اس سائنسدان نے سوچا کہ ایسا کاغذ ہو جسے سامنے شیشوں پر چپکایا جاسکے تاکہ وہ نظر کے سامنے رہیں اور گریں بھی نہ۔ اسی خیال پر کام کرتے ہوئے آرتھر فرائی نے اسٹکی نوٹس ایجاد کرڈالے جو بعد میں دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ اس آئیڈیے کی بدولت آرتھر پر نوٹوں کی اتنی برسات ہوئی کہ آج ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ شاندار اور پر آسائش زندگی گزاررہے ہیں۔
سوپر گلو
کون یقین کرسکتا ہے کہ سوپر گلو خود ایک ایجاد نہیں بلکہ ایک ناکام تجربے کا نتیجہ ہے۔ ہیری کوور نامی سائنسدان اور ان کی ٹیم ایک پلاسٹک گن بنانے کی کوشش کررہی تھی جو کہ وہ نہیں بنا سکے لیکن اس ناکام تجربے سے وہ ایک ایسا لیکوئیڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جو چپکانے کی زبردست صلاحیت رکھتا تھا۔ یہ لیکوئیڈ دنیا بھر میں سوپر گلو کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ گلو اب دنیا بھر میں سرجری کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ اس ایجاد نے ہیری کو بیش بہا دولت کے علاوہ شہرت بھی دی 2010 میں بارک اوبامہ کی جانب سے ہیری کوور کو نیشنل میڈل آف ٹیکنالوجی اینڈ اینوویشن کا ایورڈ بھی دیا گیا۔