ملک ایران کا نام سنتے ہی ہمارے زہنوں میں ایک خیال گردش کرنے لگتا ہے کہ یہاں اہل بیت اور دیگر اولیائے اللہ کے مزارات ہیں لیکن ایسا نہیں آج ہم آپکو ایران کے بارے میں وہ وہ معلومات مہیا کریں گے جو آج سے پہلے آپ نے نہیں سنی ہو گی، یہ معلومات انوکھی اور دلچسپ ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
ایران کو پرانے وقتوں میں کیا کہا جاتا تھا :
ایران کی تہذیب 400 سو سال پرانی ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، اسے پرانے وقتوں میں فارس کہا جاتا تھا اور لفظ ایران کا مطلب ہوتا ہے آریان کی سرزمین۔ ایران کا سرکاری نام "اسلامی جمہوریہ ایران" ہے جبکہ ایران میں سال 1989 تک بادشاہت قائم تھی مگر اسی سال ایک سپریم مذہبی لیڈر آیت اللہ خمینی نے چند اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر بادشاہت ختم کر کے خود اقتدار پر فائض ہو گئے۔
ایران کے لوگ ٹیبل کرسی کی جگہ کیا استعمال کرتے ہیں:
ایران کے لوگ ٹیبل کرسی استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے خصوصی قسم کے تخت پوش استعمال کرتے ہیں جو عام تخت پوش سے سائز میں کم لمبے اور کم چوڑے ہوتے ہیں یہ انکی روایات ہے۔مزید یہ کہ یہاں کہ لوگ جلد شادی کر لیتے ہیں یہ رواج لڑکے اور لڑکیوں دونوں میں پایا جاتا ہے بالغ ہونے کے بعد لڑکیوں کی فوراََ شادی
کر دی جاتی ہے اور جو مرد شادی لیٹ کرے تو اسے نہ صرف برا بھلا کہا اور سمجھا
جاتا ہے بلکہ کئی مرتبہ تو اسے نامرد سمجھا جاتا ہے۔
یہاں گھروں میں سیٹلائٹ ٹی وی لوگ نہیں دکھ سکتے اور کوئی بھی مرد ٹائی نہیں پہن سکتا۔
لڑکیوں کا کس عمر سے حجاب پہننا لازمی ہو جاتا ہے:
9 سال کی عمر کو جب کوئی لڑکی پہنچ جاتی ہے تو اس کیلئے حجاب پہننا لازمی ہو جاتا ہے یہاں عورتوں کے سپورٹس میچز دیکھنے پر پابندی ہے۔ اور مردوں کے سامنے توعورتیں وہ لباس پہن ہی نہیں سکتیں جن کی قانون میں ممانعت ہے۔
دنیا کو ایران کیا کیا چیز مہیا کرتا ہے:
ایران پوری دنیا کو تیل، پھل اور خشک میوہ جات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
ایران کے جھنڈا کیوں اتنا خوبصورت مانا جاتا ہے:
ایران کا جھنڈا اس لیے نہایت ہی پروقار اور خوبصورت مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں 3 رنگ استعمال کیے گئے ہیں سبز، سفید اور لال۔ اس میں سبز رنگ اسلامی ملک ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، سفید امن کو اور لال رنگ بہادری اور شہادت کی نشاندہی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس جھنڈے میں اللہ کا نام اور پہلا کلمہ لکھا گیا ہے۔
اللہ کا نام جھنڈے کے درمیان میں جدید طریقے سے لکھا گیا ہے اس کے علاوہ سبز اور لال رنگ پر پہلا کلمہ بھی لکھا گیا۔
ایرانی بلی:
ایرانی بلی دنیا کی سب سے قدیم بلی ہے، یہی بلی لوگ یورپ میں اکثر اپنے گھروں میں رکھتے ہیں۔ ایران کے باشندے یورپ میں یہ بلیاں لے جا کر فروخت کرتے ہیں اور اچھا خاصا منافع کماتے ہیں۔ ان بلیوں کی یہ خصوصیت ہے کہ ان کے جسم پر نرم و ملائم بال ڈھیر ساری مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ٹھنڈ زیادہ نہیں لگتی۔