شہزادی ڈیانا ہر کھانے کے ساتھ بینگن کیوں کھاتی تھیں؟ شاہی خاندان میں لوگوں کے کھانوں سے متعلق کچھ ایسے راز جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

شاہی خاندان میں رہنے والوں کے کھانے بھی شاہی ہوتےہیں مگر ان کھانوں کو بنانے کے لئے شیف کو کیا خاص ہدایات دی جاتی ہیں؟ شاہی خاندان کا ہر فرد اپنی مرضی کا کھانا بنواتا ہے، جس کے لئے گھر میں 15 شیف رکھے گئے ہیں جو ان لوگوں کے لئے کھانا بناتے ہیں۔ آج ہم آپ کو شاہی خاندان کے کھانوں سے متعلق راز بتانے جا رہے ہیں۔

ڈیانا:

شہزادی ڈیانا ہر کھانے کے ساتھ بینگن کو لازمی کھاتی تھیں، ان کے لئے سبزی، دال، گوشت، چاول یہاں تک کہ میٹھے میں بھی بینگن ڈالا جاتا تھا کیونکہ وہ ان کی پسندیدہ غذا اور زندگی بھر فٹنس اور خوبصورتی کو بڑھانے کا راز رہا ہے۔

الزبتھ:

ملکہ کے ہر کھانے میں زعفران اور خالص بادام کا تیل شامل کیا جاتا ہے جبکہ سلاد میں زیتون کا تیل ڈالا جاتا ہے یہی چیزیں ملکہ کی عمر اور خوبصورتی کا راز ہیں۔

کیٹ مڈلٹن

کیٹ مڈلٹن اپنے ہر کھانے میں کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں استعمال کرتی ہیں البتہ مکئی ان کے ہر کھانے میں استعمال ہوتی ہے اور یہ مکئی کا سوپ ہی زیادہ پیتی ہیں۔

شہزادے ولیم

شہزادے ولیم کھانے میں ویسے فاسٹ فوڈ پسند کرتے ہیں مگر ان کے لئے بناء چیز اور بناء آئل کا کھانا تیار کیا جاتا ہے، یہ روسٹ کھانوں کے شوقین ہیں۔

ہیری

شہزادے ہیری شروع ہی سے فاسٹ فوڈ میں اضافی چیز اور چاکلیٹ کا استعمال کرتے آئے ہیں ان کے لئے ڈارک چاکلیٹ والی چیزیں پکائی جاتی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts