امریکا کے افغانستان سے نکلتے ہی جہاں طالبان حکومت کو امریکہ کے جدید ہتھیار اور گاڑیاں ملیں وہیں بیس سالوں سے خوشیوں سے محروم معصوم بچوں کی بھی موجیں ہوگئیں۔
کل سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں افغان بچے امریکہ کی چھوڑی بکتر بند گاڑی میں جھولے کے مزے لے رہے ہیں یہاں تک کے گاڑی کا دروازہ بھی توڑ دیا۔ جبکہ دوسری طرف امریکہ کے چھوڑے ہوئے جہاز پر کچھ طالپ جہاز کے پنکھے پر جا کر بیٹھ گئے۔ طالبان کی اس سے پہلے بھی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جس میں وہ جہاز پر جھولے جھولتے نظر آئے۔ جہاں ان ویڈیوز پر عوام مزاحیہ تبصرے کررہی ہے وہیں کچھ جگہوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔