حجاب پہن کر ورزش کرنا شرم کی بات تو نہیں ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی یہ عورت کون ہے جو برقع پہن کر ورزش کرتی ہے؟ویڈیو وائرل

image

کسی سمجھدار نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ مذہب اور پردہ کبھی انسان کے شوق کے درمیان رکاوٹ نہیں بنتا ، یہی وجہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی مسلمان عورت کافی مشہور ہو رہی ہے۔

اس کی مشہوری کی وجہ یہ ہے کہ اہلام محمد علی نامی یہ عورت عبایا اور برقع پہن کر جم میں ورزش کرتی ہے ۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اسکواٹس، باکسنگ اور پش اپس لگا رہی ہے۔غیر ملکی میدیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اہلام نے کہا کہ یوں ورزش کرنے کا سب سے بڑا مقصد دنیا کو باتانا ہے کہ آپ اپنی پسند کا لباس پہن کر ہر وہ کام کر سکتے ہو جس میں آپکی خوشی ہو۔

وہیں دوسری طرف یہ بھی کہنا ہے کہ میرا یہ لباس دیگر مسلمان عورتوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ آپ حجاب اور نقاب پہن کر بھی اللہ کو خوش کرتے ہوئے من پسند زندگی گزار سکتیں ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میدیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے فٹنس بہت اہم ہے۔ لہذٰا میرا حجاب، نقام یا ڈھیلے کپڑے مجھے روک نہیں سکتے اور یہ میرے لیے کسی بھی طرح شرم کی بات نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts