بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ہزاروں روپے کے گول گپے کھلا دیئے ۔۔ جانیے لوگوں کو مفت گول گپے کھلانے والے آدمی کی کہانی

image

کہتے ہیں بیٹی تو رحمت ہوتی ہیں، اور رحمت جب گھر آتی ہے تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ایک غریب گول گپے والے نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا، جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی۔

خبر کے مطابق بھارت کی ریاست بھوپال سے تعلق رکھنے والے ایک گول گپے فروش نے اپنی بیٹی کی پیدائش کو بڑے انوکھے انداز میں منایا۔

بھوپال سے تعلق رکھنے والے آنچل گپتا نامی شخص نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر لوگوں کو مفت گول گپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ آنچل گپتا کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد میری خواہش رہی کہ میرے یہاں بیٹی پیدا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ" میں نے بیٹی کی پیدائش کیلئے خدا سے بہت دعائیں مانگی۔ کیونکہ بیٹی ہے تو کل ہے"۔ انہوں نے کہا دو سال پہلے مجھے خدا نے بیٹے سے نوازا تھا۔ اور 17 اگست کا دن میرے لیے ایک خوشی کا پیغام لایا جب مجھے بیٹی کی پیدا ہونے کی خبر ملی۔

آنچل گپتا نے بیٹی کی پیدائش پر 35 سے 40 ہزار مالیت کے گول گپے لوگوں کو مفت کھلا دئیے۔ آنچل کا کہنا ہے کہ اب تک ہمارے معاشرے میں بیٹی کی پیدائش کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اور لوگ خوشی کا اظہار نہیں کرتے ہیں۔ میرا یہ اقدام اس لیے بھی ہے کہ معاشرے میں میرا یہ اقدام ایک تبدیلی کا باعث بن سکے۔

جبکہ مفت گول گپے کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ان کی دکان پر اُمڈ آئے، تاہم اس موقع پر کئی افراد کی جانب سے گپتا کے اس اقدام کو سراہا گیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts