25 لاکھ حق مہر رکھا تھا ۔۔ ان 4 مشہور پاکستانی اداکاراؤں کا حق مہر کتنا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

شادی میں نکاح کے نتیجے میں حق مہر بیوی کا حق ہوتا ہے اور ہمارے مذہب میں بھی مسلمان مرد پر کسی عورت سے نکاح کے نتیجے میں حاصل ہونے والے حقِ استمتاع کا ایک مالی معاوضہ مقرر فرمایا ہے۔

آج یہاں ہم بات کریں گے شوبز اداکاروں کی ہونے والی شادیوں اور اس میں اداکاراؤں کو ملنے والے حق مہر کے بارے میں جو آج سے پہلے کسی کو معلوم نہیں ہوں گے۔

کس اداکارہ کو ان کی شادی پر کتنا حق ملا آیئے جانتے ہیں۔

1- منال خان

حال ہی میں اداکارہ منال خان شادی کے بندھن میں بندھیں اور ان کی شادی کی ہر آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوتی رہیں۔ 10 ستمبر بروز جمہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کراچی میں منعقد ہوئی۔ اداکارہ منال خان کو ان کی شادی پر 2 لاکھ روپے حق مہر دیا گیا ہے۔

نیچے موجود ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مولوی صاحب جوڑے کا نکاح پڑھاتے 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے ہیں جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ منال خان کو دو لاکھ روپے حق مہر کی ادائیگی ہوئی۔

2- اقراء عزیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

اقرا عزیز نے اپنے مایوں اور مہندی میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔ ان کے پرستار بھی ان کی شادی کے لیے کافی بے تاب تھے یہ جاننے کے لیے کہ وہ کونسا لباس زیب تن کریں گی اور انہیں کتنا حق مہر ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے نکاح کی وقت ویڈیو موود ہے۔ ویڈیو میں نکاح خواں حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے سنائی دیے۔

ویڈیو میں سنا گیا تھا کہ اقرا عزیز کو حق مہر میں 4 تولہ سونے کی ادائیگی ہوگی، جس کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

3- سجل علی

خوبرو اداکارہ سجل علی کا نکاح احد رضا میر کے ساتھ ہوا اور تب ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی تھی اور اُس موقع پر قاضی صاحب بھی دو بار اٹک گئے تھے۔ سجل علی کا حق مہر نکاح کے وقت پچاس ہزار سکہ رائج الوقت لکھوایا گیا تھا۔' واضح رہے گذشتہ سال ان دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کا ناقاعدہ اعلان نہ تو آج تک سجل نے کیا اور نہ ہی احد رضا میر یا ان کے گھر والوں نے ۔

4- ایمان علی

سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کے نکاح کے وقت حق مہر کی رقم جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ ایمان علی کی شادی بابر بھٹی کے ساتھ لاہور میں ہوئی تھی۔ حیران کن طور پر ایمان علی کا حق مہر 25 لاکھ روپے غیر موجل تھا اور دس ہزار روپے موجل۔ ان کا حق مہر سن کر اکثر لوگ دنگ رہ گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow