آج کے دور میں سوشل میڈیا کافی چرچہ میں ہے، چاہے میمز ہوں یا پھر متنازع پروگرام آج کے دور میں سوشل میڈیا پر ہر کوئی مشہور ہو رہا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی شخصیت کے بارے میں بتائیں گے جو کہ شوبز کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ یہ ہیں متھیرا جو کہ ٹی وی ایک الگ شخصیت ہیں جبکہ گھر میں وہ ایک منفرد شخصیت ہیں۔
متھیرا پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ شخصیت ہیں جو کہ اپنے منفرد اور بولڈ انداز کی بدولت جانی جاتی ہیں۔ متھیرا نے شوبز کے اب تک کے سفر میں بہت کچھ سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ لیکن آج آپ کو متھیرا کے بارے میں کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے بھی نہیں سنی ہوں۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر چرچہ میں رہنے والی ماڈل متھیرا 25 فروری 1992 کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ہرارے میں پیدا ہوئی۔ جبکہ ان کا پورا نام متھیرا محمد ہے۔ 29 سالہ متھیرا کی ایک اور بہن ہے جس کا نام روز محمد ہے۔ روز بھی اداکاری اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، لیکن میری خواہش تھی کہ متھیرا پائلٹ بنے۔
متھیرا اپنی والدہ سے متعلق کہتی ہیں کہ مجھے امی سے بے حد پیار ہے، میں جہاں بھی جاتی ہوں امی کو اطلاع ضرور دیتی ہوں۔ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں زیادہ وقت امی کو نہیں دے پاتی مگر رات کا کھانا امی کے ساتھ ہی کھاتی ہوں۔ جبکہ وہ کہتی ہیں کہ ہمارے گھر میں ایک کتیا ہے، اگر اسے خوش رکھ لیا تو امی بھی خوش ہو جاتی ہیں انہیں جانوروں سے بے حد لگاؤ ہے۔
متھیرا کی والدہ کہتی ہیں کہ متھیرا کو شروعات میں یوگا بہت پسند تھا، اور وہ اسی طرف دھیان دے رہی تھیں۔ لیکن جب انہوں نے مجھ سے شوبز انڈسٹری میں جانے کی اجازت مانگی تو میں نے دے دی۔
عمر شریف کے شو میں والدہ کا متھیرا کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ بہت مزاحیہ قسم کی لڑکی ہے، کبھی سنجیدہ رہ ہی نہیں سکتی ہیں۔ مجھے بہت مشکل لگتا ہے کہ یہ لڑکی شادی کرے۔ جبکہ متھیرا کے کردار سے متعلق میڈیا جو باتے بتانا ہے اس پر متھیرا کہتی ہیں کہ میری والدہ کو پتہ ہے میں کیسی ہوں، مجھے والدی سپورٹ کرتی ہیں۔
والد کے بارے میں متھیرا بتاتی ہیں کہ والد اور والدہ میں طلاق ہو گئی تھی، لیکن مجھے والد سے بے حد پیار ہے، اور لگاؤ بھی۔ متھیرا کچھ عرصے کے لیے زمبابوے بھی رہی تھیں، چونکہ ان کے گھرانے کا تعلق زمبابوے سے ہے۔
عمر شریف کے شو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے میری والدہ کو بھی ساتھ رکھنا ہوگا، میری بلی اور کتے کو بھی گھر میں رکھنا ہوگا۔
2012 میں متھیرا نے پنجابی گلوکار جو کہ دبئی میں رہائش پزیر تھے فران مرزا سے شادی کی تھی۔ جس سے ان کا ایک بیٹا آہل رضوی بھی ہے لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
اپنی طلاق اور سابق شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا اشکبار ہو گئی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں طلاق سے بہت ڈر رہی تھی، مجھے لگ رہا تھا کہ عوام نے طلاق پر یہی کہنا ہے کہ متھیرا ہی غلط ہوگی۔ لیکن غلط نہ میں تھی، نہ وہ تھا، بلکہ وقت ہی غلط تھا۔
مشکل وقت سے متعلق متھیرا کہتی ہیں کہ حمل ضائع ہونے کا وقت بہت مشکل تھا، اس وقت کو یاد کر کے آج بھی میں رو جاتی ہوں۔ متھیرا کہتی ہیں کہ چونکہ میری والدہ نے بڑی مشکل سے ہمیں پالا ہے تو میری کوشش تھی کہ میرا گھر بچے، مجھے شدید ڈیپریشن، اسٹریس اور ذہنی ازیت تھی، جب میں 4 ماہ کی حاملہ تھی، اس وقت حمل ضائع ہوا تھا، مجھے بہت افسردگی ہوئی تھی۔ جبکہ سابق شوہر سے متعلق متھیرا کہتی ہیں کہ وہ جہاں بھی رہے خوش رہے۔
ایک پروگرام میں متھیرا کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں اور دونوں بیٹے مجھے پیارے ہیں۔ اینکر کے سوال پر متھیرا نے کہا کہ جی ہاں میرے بیٹے ہیں اور میں اپنے بیٹوں کو سوشل میڈیا، اور میڈیا سے دور رکھتی ہوں۔
متھیرا نے ایک بچہ گود بھی لیا ہے جسے وہ بے حد پیار کرتی ہیں۔
متھیرا کہتی ہیں کہ میں بے حد پیسے خرچ کرتی ہوں، میں کئی بار ایسی چیزیں خرید لیتی ہوں، اور پھر بعد میں سوچتی ہوں کہ یہ چیز میں نے کیوں خریدی تھی۔