سدھارت شکلا کی موت کا غم ۔۔ ہفتوں گزر جانے کے بعد اداکارہ شہناز گل اب کس حال میں ہیں؟

image

معروف اداکار سدھارت شکلا ممبئی میں 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے چل بسے تھے۔ ان کی اچانک ہونے والی موت کے غم نے ان کی قریبی دوست اداکارہ شہناز گل کو شدید رنج اور صدمے سے دو چار کر دیا ہے۔

شہناز گل نے اپنے بہترین دوست سدھارت کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکیں جس کے باعث ان کی صحت پر منفی اثر پڑا اور تب سے وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔ سدھارت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد شہناز گل خود کو رونے سے روک نہیں پا رہی تھیں۔ شہناز کے مداح ان کی صحت کو لے کر کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

اب شہناز گل کی صحت سے متعلق تازہ ترین تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بگ باس 13 میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ابھرتی ہوئی دوستی اور میوزک ویڈیوز میں چمکتی ہوئی کیمسٹری جس میں انہوں نے لاکھوں دلوں کو جیتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز اپنے دوست سدھارت کو کھو دینے کے بعد انتہائی دل شکستہ ہیں۔ بھارتی اداکار ابھینو شکلا نے شہناز کی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ شہناز آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ابھینو نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ روبینہ دلائیک ان سے ملنے گئے تھے اور وہ کافی اچھی طرح اپنے مشکل وقت سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ بگ باس اداکار نے کہا کہ وہ ان کی والدہ سے ملے جنہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔ ابھینو نے اس حوالے سے کہا، میں شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کے اہلخانہ کے لیے دعا کرتا ہوں ۔

خیال رہے کہ اداکار سدھات شکلا 40 برس کی عمر میں دنیا سے چلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow