بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز سینئر اداکار انیل کپور جو آج بھی ایک جوان اداکار دکھائی دیتے ہیں ان کی حیرت انگیز صحت اور فٹنس کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
63 سال میں بھی انیل کپور جتنے ہینڈسم اور دکھائی دیتے ہیں اس پر دیگر اداکار بھی حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مقبول اداکار انیل کپور نے اداکار ارباز خان کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کے ایک سیگمنٹ میں میزبان ارباز خان نے ان کے بارے میں لوگوں کی رائے سے متعلق آگاہ کیا۔
شو میزبان ارباز خان نے لوگوں کی رائے کے مطابق انہیں بتایا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔
ارباز خان کی زبانی لوگوں کی رائے سننے کے بعد انیل کپور خود کو ہنسنے سے روک نہیں پاتے اورآگے سے ہی میزبان سے سوال کرتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ جس پر ارباز انہیں کہتے ہیں کہ نہیں یہ رائے عام لوگوں کی ہے میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے ہیں۔
تاہم اداکار انیل کپور نے شو میزبان کے سوال کو مذاق تک ہی رہنے دیا۔
خیال رہے انیل کپور اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔