میں مسلمان ہوں مگر لوگوں سے چھپاتی ہوں کیونکہ ۔۔ 5 مشہور بھارتی اداکار جو مسلمان ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

مذہب انسان کا تعلق خدا کی ذات سے جوڑتا ہے، بنیادی طور پر بچہ اسی مذہب کو اپناتا نظر آتا ہے جس کو اس کے والدین اپنا رہے ہوتے ہیں، مگر جب وہ عاقل ہو جاتا ہے تو اس کے پاس اختیار ہوتا ہے عقل ہوتی ہے دین و دنیا کی سمجھ بوجھ کی، یہ سب کچھ صرف عام انسان کے لئے نہیں ہے بلکہ سیلیبریٹیز بھی ایسے ہی ہوتے ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق اپنے مذہب کو چنتے ہیں چاہے والدین کسی بھی مذہب کو اپنائیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے بھارتی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو مسلمان ہیں لیکن یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

رتنا پاٹھک شاہ:

رتنا پاٹھک شاہ نے نصیرالدین شاہ سے شادی کی اور انہوں نے شادی کے لئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ان کی محبت کی شادی تھی جس پر بھارت میں بہت سوالات اٹھائے گئے مگر یہ کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ رتنا کہتی ہیں کہ:

'' شوہر سے مُحبت کرتے کرتے اسلام سے محبت ہوگئی، اب ہر اصول پُوری طرح اپنانے کی کوشش کرتی ہوں، اسلام اتنا مشکل نہیں بلکہ پانی کی طرح صاف شفاف مذہب ہے، ہم لوگوں نے اس کو مشکل بنا دیا ہے، جہاد کے معنی لوگ نہ جانتے ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وہ ماننے کی کوشش ہی نہیں کرتے ہیں، جہاد بھی محبت کا دوسرا نام ہے اگر کوئی سمجھ لے تو اس کے لئے خُدا نے آسانیاں پیدا کر رکھی ہیں۔''

کترینہ کیف:

کترینہ پیدائشی طور پر مسلمان ہیں اور یہ بات شادی آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے، یہ کہتی ہیں کہ: '' میرے والد کشمیری مسلمان اور والدہ عیسائی ہیں، ہمارے گھر میں مندر بھی ہے، لیکن نہ تو میں پوجا کرتی ہوں اور نہ نماز پڑتھی ہوں، ہاں چرچ میں لائٹیں جلاتی ہوں، موم بتیاں جلاتی ہوں وہاں جاتی ہوں، اسلام ایک گہرائی والا مذہب ہے جسے ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ''

عالیہ بھٹ:

عالیہ بھٹ کی والدہ گجراتی بوہری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جو ایک مسلمان ہیں جبکہ ان کے والد مہیش ہندو فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ عالیہ پیدائشی طور پر مسلمان ہیں مگر انہوں نے کبھی اسلام یا نماز سے متعلق کوئی بات نہ تو کی اور نہ ہی وہ نماز پڑھتی نظر آئیں ہیں۔

ایلی گونی:

ایلی گونی جوکہ بگ باس 13 میں سدھارتھ شکلا کے ساتھ تھے، یہ بھی مسلمان ہیں ان کی پوری فیملی مسلم ہے اور یہ دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔

آدیتی راؤ:

بھارتی اداکارہ آدیتی راؤ بھی پیدائشی طور پر ایک مسلمان ہیں ۔ آدیتی کہتی ہیں: '' میرے والد مسلمان، والدہ بدھ مت کو مانتی ہیں، میں مسلمان ہوں لیکن کبھی مجھے میرے والدین نے مجھ سے اس بات پر زبردستی نہیں کی کہ میں کس مذہب کو اپناؤں، ہمیشہ والد اور والدہ نے اپنے حساب سے چلنے کا کہا، مجھے جو باتیں بدھ مت کی پسند آتی ہیں وہ اپنا لیتی ہوں اور جو باتیں اسلام کی سمجھ آتی ہیں وہ یہاں سے اپنا لیتی ہوں، مجھے کسی سے کوئی سروکار نہیں، اسلام امن پسند مذہب ہے، جتنا میں نے جانا وہ یہی سمجھا کہ خدا نے سب کو پیدا کیا ہے وہ ہی ہمارے نظام سنبھال رہا ہے۔ میں چھپاتی ہوں کیونکہ لوگ میرے لباس اور مذہب پر تنقید کرتے ہیں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow