پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممتاز کھلاڑی محمد رضوان یوں تو ٹی ٹوئنٹی کے دوران شدید بیماری کے دوران بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے پہلے ہی پاکستانیوں کے دل جیت چکے ہیں۔ البتہ حال ہی میں محمد رضوان نے ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر محمد رضوان اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “صرف اللہ سے ہوتا ہے۔ اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔ میں یہ تمام ریکارڈز اپنے پیارے پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مجھ سے پیار کرنے والے تمام ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ الحمداللہ۔
محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز
واضح رہے کہ محمد رضوان اس سے پہلے بھی ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی اور ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔