شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ میچ میں نظر آئیں گے

image

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ میچز میں نظر آئیں گے۔ شاہین کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ 11 میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ان کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔31 ٹیسٹ میں 116 وکٹس لینے والے شاہین نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد ان کو لگاتار چھ ٹیسٹ میچز کے لیے ڈراپ کیا گیا۔ دسمبر 2023 سے شاہین شاہ نے پاکستان کی صرف چار ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی ہے اور قومی سلیکٹرز نے ان کو بار بار ٹیسٹ ٹیم سے ان کی فٹنس اور فارم کی وجہ بتاتے ہوئے باہر رکھا۔

شاہین نے حالیہ ہونے والے ایشیا کپ میں اچھی باڈی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد ان کو ٹیسٹ ٹیم نے بھی شامل کرلیا گیا تھا۔ پاکستان نے جو اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سال جنوری میں کھیلا تھا اس میں صرف ایک فاسٹ بالر کاشف علی کو کھلایا گیا تھا کیونکہ اسپن پچز پر انحصار کیا گیا تھا لیکن وہ ٹیسٹ میچ بھی پاکستان ویسٹ انڈیز ہار گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US