پاکستان ٹیسٹ سے پہلے ساؤتھ افریقا کو دو جھٹکے، کپتان اور اسپنر دونوں باہر

image

ساؤتھ افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کے مایہ ناز اسپنر کیشو مہاراج کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔

مارکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیشو مہاراج انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب مستقل کپتان ٹیمبا باؤوما بھی سیریز سے باہر ہو گئے۔ مارکرم کے مطابق، باؤوما نہ صرف ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ ایک مضبوط لیڈر بھی ہیں ان کی غیر موجودگی نے ٹیم کی پلاننگ پر اثر ڈالا ہے۔

ایڈن مارکرم نے کہا کہ پاکستان کی ہوم سیریز میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز بننے کا امکان ہے لیکن ان کی ٹیم اس صورتحال کے لیے مکمل تیار ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اسپنرز کے لیے مددگار پچز تیار کرے گا لیکن ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

ساؤتھ افریقا کے کپتان نے کہا کہ بطور دفاعی چیمپئن ان کی ٹیم کا ہدف نئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں بھی اسی کارکردگی کو دہرانا ہے جو انہوں نے گزشتہ سائیکل میں دکھائی تھی۔

مارکرم نے مزید کہا ہم کسی ایک پاکستانی بلے باز پر توجہ نہیں دے رہے اگر ہم نے میچ جیتنا ہے تو ہمارے لیے اصل ہدف 20 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US