پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حیران کن منظر

image

آج پاکستان کے ساؤتھ ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک حیران کن منظر دیکھنے کو ملا جب تماشائیوں نے شان مسعود کی وکٹ گرنے پر جشن منایا اور بابراعظم کی آمد کا تالیوں اور شور سے خیر مقدم کیا۔

کپتان شاہد مسعود جنہوں نے 76 رنز بنائے اور امام الحق کے ساتھ شاندار 161 رنز کی پارٹنرشپ کی، لنچ کے بعد ساؤتھ افریقہ کے سپنر موتو سامی گیند پر لیڈ بفور قرار دیے گئے اور اس پر انہوں نے ڈی آر ایس ریویو لیا اور جب گراؤنڈ کی اسکرین پر نظر آیا کہ وہ آؤٹ ہے تو بہت سارے تماشائیوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا جو حیران کن تھا اور وجہ یہ تھی کہ شان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے آنا تھا۔

بابر اعظم جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے تالیوں اور شور سے ان کو ویلکم کیا۔ لیکن بابر صرف 23 رنز بنا کر چائے کے وقفے کے بعد دو اوورز بعد ہی آؤٹ قرار دیے گئے جس پر تماشائیوں میں مایوسی چھا گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US