پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم فائنل کرلی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ساؤتھ افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ بیٹنگ لائن میں سات کھلاڑی شامل ہوں گے جن میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی پلینگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، خرم شہزاد، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی کو اسکواڈ میں ریپلیسمنٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور انہیں صرف ضرورت پڑنے پر میدان میں اتارا جائے گا۔

دوسری جانب ساؤتھ افریقا کی ٹیم جو 2021 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے نے اب تک اپنی پلینگ الیون کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کئی انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق جنرل اور وی آئی پی انکلوژرز میں فری انٹری دی جائے گی جبکہ دیگر انکلوژرز کے ٹکٹس انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US