تماشائیوں کو قذافی اسٹیڈیم آنے پر پی سی بی کے کس حربے نے مجبور کیا؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ کافی حد تک کامیاب ہوگیا ہے کیونکہ آج پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں کافی تماشائی نظر آئے۔ جس کی وجہ شاید یہ بھی تھی کہ پی سی پی نے میچ سے پہلے اعلان کیا تھا کہ تقریباً چار انکلوژرز میں انٹری مفت ہوگی اور جن انکلوژرز میں ٹکٹس بھی لگائے گئے وہ بھی بہت سستے داموں تھے۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے کیا تھا اور اس میں وہ کامیاب نظر آئے۔ پچھلے دو سال میں پاکستان میں جو ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں ان میں تماشائیوں کی تعداد بہت کم نظر آئی ہے جس کی وجہ سے یہ چیز واضح ہوئی کہ شاید لوگوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا انٹرسٹ نہیں رہا لیکن آج تماشائیوں کی تعداد دیکھ کر یہ چیز واضح ہوئی کہ لوگ شاید مہنگے ٹکٹ نہیں خرید پاتے۔

دنیا کے بیشتر ملکوں میں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں پر ٹیسٹ میچز میں تماشائیوں کی کمی کا بحران سامنے آیا ہے اور صرف چند ایک ممالک ہیں جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہیں جہاں ٹیسٹ میچز میں بھی تماشائی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تماشائیوں کی تعداد میں کمی اس وجہ سے بھی ہے کہ اب لوگ زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی طرف راغب ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US