27 سالہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تو ہیں ہی ساتھ ہی حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے نزدیک کسی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔
کرکٹ کے علاوہ آج کل بابر اعظم کی گھڑی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ بابر اعظم کی گھڑی کتنی قیمتی ہے اور اس کی قیمت کیا ہے یہ جان کر شاید آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں۔
ٹیگ ہوئیر برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم کے ہاتھوں میں موجود گھڑی کی قیمت 6,350 ڈالر ہے جو پاکستانی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔