کسی نے ہار دیا تو کسی نے پرفیوم ۔۔ ندا یاسر کو سالگرہ پر اداکاروں نے کیا مہنگے تحفے دیے؟

image

ندا یاسر جن کے نام سے ہر پاکستانی واقف ہیں یہ ایک ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ ہیں، پچھلے دن ابھی ان کی سالگرہ گزری ہے جس میں دانش تیمور، اہلیہ آئزہ خان، اداکار سعود، اہلیہ جویریہ سعود سمیت کئی نامور شوبز انڈسڑیز کی ہستیاں شریک تھیں۔ اب بات کرتے ہیں کہ انہیں سالگرہ پر کوکون کون سے تحائف ملے۔

ویسے تو انہیں بہت سے تحفے ملے مگر جو تحفہ انہیں شوہر یاسر کی جانب سے دیا گیا وہ انہیں بہت پسند آیا کیونکہ وہ بہت اچھے سے پیک ہوا تھا ورنہ اس سے پہلے ندا کو شوہر کی جانب سے جو بھی تحفہ ملتا اچھے پیک نہیں ہوا ہوتا۔

بقول ندا کے جب ایک مرتبہ انہوں نے مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی دی تو وہ بھی بس یوں ہی پکڑا دی۔

مزید یہ کہ اسی موقعے پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار تو میں نے پہلے سے ہی یاسر کو کہہ دیا تھا کہ مجھے اچھے سے پیک ہوا تحفہ چاہیے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ تحفہ پیک کرنے میں میری بیٹی صلہ نے اپنے والد کی بہت مدد کی۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے جائیں کہ یہ تحفہ آخر تھا کیا تو اس میں ایک مشہور برانڈ کا پرفیوم اور جیولیری شامل تھی۔

یہ بات انہوں نے اپنے پروگرام میں سب مہمانوں کے سامنے بتائی تو اسی دوران ایک مہمان نے کہا کہ یہ جو پر فیوم آپ کو ملا ہے یہ تو عورتوں والا نہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں مجھے یہی مردوں والا پرفیوم پسند ہے۔

اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں دیگر نامور شوبز کے ستاروں نے انہیں کیا کیا دیا؟ مشہور فیشن ڈیزائنر تبسم مغل نے انہیں سونے کا بریسلٹ، بہترین اداکار عدنان صدیقی نے انہیں ایک مشہور برانڈ کا پرفیوم دیا۔

جس کی قیمت پاکستان میں 22 ہزار روپے ہے، ہمایوں سعید نے نہایت ہی خوبصورت اور نایاب پھولوں کا گلدستہ دیا۔

یہی نہیں بلکہ ماڈل، اداکارہ اور بیوٹیشن نادیہ حسین نے انہیں حسین روایتی جھمکے دیے، ماڈل رباب مسعود نے بھی انہیں جھمکے تحفے میں دیے اور بتایا یہ جا رہا ہے کہ ان میں ڈائمنڈ کا کام کیا گیا ہے۔

آخر میں آپکو بتاتے ہیں کہ شائستہ لودھی نے انہیں کیا چیز تحفے میں دی، انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت ہینڈ بیگ اور دیگر مختلف اشیاء بطور تحفہ انہیں دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow