پاکستانی اداکارہ میرا میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں رہی ہیں۔ وہ کبھی اپنی انگریزی کی وجہ سے مشہور ہوئی تو کبھی "حاضر دماغی" کی وجہ سے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے شادی کے کیس کی سماعت لاہور کی ایک سیشن کورٹ میں ہوئی، عدالت کی جانب سے میرا کو عتیق الرحمان کی قانونی طور پر بیوی قرار دیا ہے۔
اداکارہ میرا کی جانب سے سماعت روکنے کی بھی اپیل کی گئی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔
لیکن اب میرا کی والدہ شفقت بیگم کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عتیق الرحمان کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور اپنی دلہن کو لے جائیں۔
ویڈیو پیغام میں والدہ نے کہا کہ اللہ کو شاید یہی منظور تھا، عدالت نے آج یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ میرا آج تک عتیق الرحمان کی اہلیہ ہیں، میں بطور میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ میں عتیق الرحمان سے کہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دلہن میرا کو گھر لے جائیں۔ اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو حق بنتا ہے وہ اسے ادا کریں۔ میں ان دونوں کے درمیان صلح کرانے میں کردار ادا کر سکتی ہوں۔