جس ملک میں پولیس اور ڈاکٹر وقت پر نہ آسکیں وہاں ۔۔ اداکار فیضان شیخ گھنٹوں ڈاکٹروں کے انتظار میں بیٹھے رہنے پر غصے کا اظہار کر دیا

image

صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ شوبز شخصیات بھی ڈاکٹرز کے وقت پر نہ آنے سے پریشان رہتی ہیں۔ انہی میں اداکار فیضان شیخ بھی شامل ہیں جن کی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔

معروف اداکار فیضان شیخ نے اپنے ڈاکٹر کے تاخیر سے آنے پر غم وغصے کا اظہار کیا اور تنگ آکر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کر ڈالی۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا جس ملک میں پولیس اور ڈاکٹرز وقت پر نہیں آسکتے وہاں کیا بہتری آئے گی۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ آج میں نے 90 منٹ تک ڈاکٹر کا انتظار کیا جب کہ میں اپنی تقرری (Appointment) سے دس منٹ قبل پہنچا ہوں۔

خیال رہے فیضان شیخ اور ماہم عامر اگست 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گذشتہ برس 29 دسمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow