درود شریف پڑھیں ۔۔ پاک فوج کے بہادر کیپٹن بلال نے شہید ہونے سے پہلے قبل کیا لکھا؟ آخری پیغام وائرل

image

بلاشبہ شہید کا رتبہ بہت بلند ہوتا ہے۔ سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے ہر سپاہی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ملک دشمنوں کو موت کی نیند سُلادیں یا پھر ملک کی خاطر شہید ہوجائیں۔

پاکستان میں آج بھی پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کا جڑوں سے خاتمہ کرنے کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں۔ وہیں آئے روز پاک فوج کے جوان بھی دہشتگردوں کے نشانے پر آکر شہید ہوجاتے ہیں۔

اب وہیں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہادت سے محض 7 گھنٹے قبل ایک اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہو رہی ہے۔

شہادت سے 7 گھنٹے قبل شیئر کی جانے والی اسٹوری میں کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے لکھا کہ درود شریف پڑھیں اور اسے شیئر کریں، تاکہ تمام اجر آپ کا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts