کبھی کھلونے دیتی ہیں تو کبھی بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتی ہیں ۔۔ مریم نواز کی اپنے ننھے نواسے اور نواسی کے ساتھ یہ تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے؟

image

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اکثر سیاسی سرگرمیوں اور مختلف جلسوں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن پارٹی سیاست سے ہٹ کر بھی وہ اپنے اہلخانہ بالخصوص بچوں کے ہمراہ بھی وقت گزارتی ہیں یہاں تک کہ گھر کی نجی تقریبات میں بھی شرکت کرتی ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی میں چند تصاویر پوسٹ کی گئیں جو بہت وائرل ہور ہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے نواسہ اور نواسی کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کیں جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آرہی ہیں۔

ان کی جانب سے حالیہ شئیر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی پارک میں اپنے نواسہ اور نواسی کے ساتھ تیار ہوئے تصاویر بنوا رہی ہیں۔

مریم نواز کو نواسہ محمد اور نواسی نینا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی مریم نواز کو اپنی نواسی نواسے کے لیے کھلونے خریدتے دیکھا جا چکا ہے جو ان کی بچوں سے بے پناہ محبت کی عکاسی ظاہر کرتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نانو برتھ ڈے پارٹی میں نینا اور محمد کے ساتھ اتوار کی ڈیوٹی پر، ماشاءاللہ۔

واضح رہے کہ مریم نواز اکثر و بیشتر اپنے نواسہ نواسی کے لیے پیار بھرے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں اور تو اور کبھی کبھار وہ جلسوں کے دوران دونوں کیلئے شاپنگ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts