پاکستانی ذہانت میں کسی سے کم نہیں لیکن افسوس یہ ذہانت کچھ لوگ مثبت کاموں میں نہیں استعمال کرتے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کی ادارے میں داخل ہوتے ہوئے تلاشی لی جا رہی ہے ۔
یہ تلاشی برقی آلات سے لی جا رہی ہے۔ جب برقی آلہ نوجوان کی جپل کی جانب کیا گیا تو اس کی چالاکی پکڑی گئی۔ اب اس کی چپل اتروا کر اس کا تلوا اکھاڑا گیا تو اندر سے ایک موبائل فون نکلا۔
جس پر یہ ادارے والے حیران رہ گئے اور حیران ہونا بھی بنتا تھا کیونکہ موبائل چپل میں تھا اور اسے پھر بھی ایک خراش تک نہیں آئی۔
مزید یہ کہ اب آپ کے زہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہوگا کہ اس ویڈیو کا تعلق کس علاقے یا شہر سے ہے تو اگر اس ویڈیو کو بغور سنا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جب مذکورہ شخص سے پوچھا گیا کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے تو اس نے جواب میں کہا کہ مانسہرہ سے۔
واضح رہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور اب تک اس خبر کو 10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اور اس خبر سے متعلقہ تمام معلومات سوشل میڈیا پر موجود ایک پیج سے حاصل کی گئی ہیں۔