پارک میں ہوں یا بازار میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے ساتھ پولیس پکڑ کر کیسا سلوک کرے گی؟ دیکھیے

image

14 فروری کا دن دنیا بھر کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہوتا ہے۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک پولیس اہلکار شہر میں کھڑے ہو کر یہ کہتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے کہ ہر عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے۔

14 فروری یعنی کہ ویلنٹائن ڈے پر لڑکا لڑکی پارک، بازار اور مارکیٹوں میں نظر آیا تو جبراََ (زبردستی) اس کی شادی کروا دی جائے گی۔

یہ اعلان پولیس اہلکار نے باآواز بلند اسپیکر پر کیا جسے شہر میں کافی لوگوں نے سنا بھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 667 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 3 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں جبکہ 1 ہزار لوگوں نے اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts