ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی سالگرہ والدین کے سائے میں منائے۔ ان سے فرمائشیں کرے لیکن ننھا سچل یہ خوشی کا دن بھی اپنے والدین کے بغیر گزارنے پر مجبور ہے کیونکہ جب وہ صرف 6 ماہ کا تھا اور اپنے والدین کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں منانے ناران گیا تھا وہاں اس کے صحافی والد مدثر لاپتہ ہوگئے تھے۔ جبکہ سچل کی والدہ صدف گزشتہ سال انتقال کرچکی ہیں۔
گزشتہ روز سچل نے اپنی چوتھی سالگرہ کا کیک عدالت کے باہر کاٹا جس میں ان کے معصوم چہرے پر خوشی کی کوئی رمق موجود نہیں تھی۔ ویڈیو دیکھیے
ننھا سچل والد کی گمشدگی اور والدہ کے انتقال کے بعد اب اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مدثر نارو اور کئی دوسرے ایسے افراد کے کیس چل رہے ہیں جو اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے لاپتہ افراد کے 8000 میں سے 6000 کیس حل ہوچکے ہیں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 28 فروری تک موخر کردی گئی ہے۔ سچل والد کے کیس کی سماعت کے لئے اکثر اپنی دادی کے ساتھ عدالت جاتے ہیں