لیاری سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت لڑکی ایوا بی پاکستان کی مقبول نوجوان ریپ اسٹار بن گئیں جنہوں نے حال ہی میں مشہور میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو میں گانا گا کر مقبولیت حاصل کی۔
ایوا بی کے بارے میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ برقعہ پن کر پرفارمنس کرتی ہیں اور اسے اپنا فخر سمجھتی ہیں۔
ریپ گلوکارہ ایوابی نے کہا کہ لیاری اب خطرناک جرائم سے نہیں بلکہ فنکاروں، فٹبالروں اور موسیقاروں کے لیے مشہور ہے۔ مجھے اس بات کا بے حد افسوس ہے کہ تشدد ہماری پہچان بن چکا ہے۔
ریپر ایوا بی مسلسل نقاب کرتی ہیں اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اور کہیں بھی وہ نقاب کے بغیر پرفارمنس نہیں کرتی ہیں۔ ایوا بی نے مزید بتایا کہ بھائی نے کہا تھا کہ اگر ریپ میوزک کرنا چاہتی ہیں تو نقاب پہننا ہوگا اور اب بطور گلوکار و موسیقار نقاب میری شناخت اور شخصیت کا حصہ بن گیا ہے۔
ایوابی کا انسٹاگرام پر آفیشل پیج بھی ہے جس میں وہ مختلف پوسٹس شئیر کرتی رہتی ہیں۔ ایوا بی نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کا گیت 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔