اللہ پاک جسے چاہے ہدایت دے، یہ سب تو اللہ پاک کے کام ہیں۔ اب ایک اس طرح کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک مشہور این جی او کے مطابق ایک لاوارث میت ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو پارہی تھی۔
تو انہوں نے آس پاس کے گاؤں میں اعلانات بھی کروائے اگر کوئی اس میت کا وارث ہے تو سامنے آ جائے لیکن کوئی نہیں آیا۔
تو انہوں نے امانتاََ یہ میت دفنا دی مگر دفنانے کے بعد معلوم ہو گیا کہ یہ بزرگ خوش پور کا مسیحی تھا اور اسلام قبول کر چکا تھا۔
قبول اسلام کے بعد اس کا نام محمود احمد رکھا گیا تھا۔ این جی او کے سوشل میڈیا پیج پر دی گئی تفصیل کے مطابق اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سمندری بار کے سینئر وکیل نجم الحسن نجمی صاحب نے بتایا کہ۔
اسے اسلامی احکامات کے مطابق آخری رسومات ادا کی گئی اور دفنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس مشہور این جی او کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی لاوارث میت کسی کو بھی ملے تو ان کو آگاہ کرے جس کیلئے انہوں نے اپنا رابطہ نمبر بھی دے رکھا ہے۔