پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں.. فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کردیا؟

image

حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے بڑھا کر غریب عوام کی کمر پر مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

نئی قیمتیں 15 روز کے لئے مقرر کی گئی ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمتیں 15 دنوں کے لئے مقرر کی گئی ہیں ۔وزیر خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 سے 28 >فروری تک ہوگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 147.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر159.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 144.62 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر154.15 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر123.97روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 116.48 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر126.56روپے فی لیٹر کردی گئی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts