صحافی محسن بیگ نے گرفتاری کے وقت ایف آئی اے اور پولیس پر فائر کھول دیے

image

مشہور صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے اور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے وقت محسن بیگ نے پولیس اور ایف آئی اے پر فائر کھول دیے۔

ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری محسن بیگ نے مزاحمت کی اور فائر کھولے جس کے نتیجے میں ایف ائی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا اور ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے صحافی محسن بیگ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts