جہاز کے سامان سے 19 لاکھ کا سونا کیسے چوری ہوگیا؟

image

سفر کے دوران اکثر لوگ اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کرتے ہیں لیکن چوری چکاری کی یہ وارداتیں اب جہاز میں بھی ہوں گی یہ شاید ہی کسی نے سوچا

جنگ نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی خاتون ڈاکٹر شبینہ ناز نے جب ہوٹل پہنچ کر سامان چیک کیا تو ان کا ڈائمنڈ سیٹ سمیت سونے کے تقریباً 19 لاکھ کے زیورات غائب تھے۔ خاتون نے کراچی پہنچ کر پولیس کو سامان چوری ہونے کا بتایا ۔

واردات میں سامان لوڈ کرنے والے ملوث تھے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ائیر پورٹ کلیم موسیٰ نے ٹیم کے ساتھ واردات کرنے والوں کی تحقیقات شروع ی جس سے پتہ چلا کہ اس واردات میں رائل ایئرپورٹ سروس کے 3 ملازمین شامل تھے جن کے نام فتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر ہیں۔

ملزمان کا بیان

پولیس تفتیش کے دوران ملزمان سے سونا برآمد کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے اس کے ساتھ ہی ملزمان کے خلاف کیس بھی درج کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قیمتی زیورات سامان لوڈنگ کے دوران چوری کیا گیا۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ سے بچنے کے لئے جہاز کا انتخاب کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts