اپنا کھانا خود گرم کرنے سے لے کر ۔۔ عورت مارچ میں لگنے والے نعروں سے متعلق کیا مطالبہ کردیا گیا؟

image

عورت مارچ کے حوالے سے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اہم بیان دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذہبی امور نور الحق قادری نے عورت مارچ پر لگنے والے نعروں پر پابندی لگانے کی تجویز کی ہے کیونکہ وہ بہت نامناسب لگتے ہیں۔

ویب سائٹ پرو پاکستان کے مطابق نور الحق قادری نے 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیے جانے والے عورت مارچ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے ان نعروں پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نورالحق قادری نے عمران خان کو بھیجے جانے والے خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے بعض افراد وومن ڈے پر عورت مارچ کرتے ہیں، جس میں غیرمناسب نعروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ان نعروں اور بینرز سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جیسے مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی طرز معاشرت میں ہے۔ چنانچہ ان نعروں پر پابندی عائد کر دینی چاہیے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ عورت مارچ میں جانے والی خواتین کو دیگر مسائل جیسے جنسی ہراسگی،گھریلو تشددجیسے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیئے۔ مزید ان کا خط میں یہ کہنا تھا کہ کسی بھی طبقے کو اس بات کی ہر گز اجازت نہ دی جائے کہ وہ حجاب، اسلامی شعائر اور معاشرتی اقدار پر کیچڑ اُچھالے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts