سندھ میں یہ جگہ کہاں ہے جہاں لوگ دعا پوری ہونے پر کلہاڑے چڑھاتے ہیں؟ لیکن کیوں

image

پاکستان میں کئی مزار پائے جاتے ہیں اور ان پر لوگ اپنی منت پوری ہونے کے بعد دیگر مزاروں کی طرح کھانے پینے کی چیزیں منت کے طور پر نہیں چڑھاتے بلکہ کلہاڑے منت کے طور پر مزار پر چڑ ھاتے ہیں۔

اس مزار کے قریبی علاقے میں رہنے والے شہری ضامن علی کہتے ہیں کہ یہ مزار محمود شاہ کلہاڑو کا ہے۔

اس مزار پر لوگ اس لیے کلہاڑے چڑھاتے ہیں کیونکہ یہ بہت پرانا واقعہ ہے جب یہ اس علاقے میں آئے اور آباد ہوئے تو انہیں ایک لڑکی سے محبت ہو گئی تو اس لڑکی کے گھر والوں کو یہ بات معلوم ہوئی۔

تو انہوں نے محمود شاہ کو کلہاڑوں کے وار سے کافی زخمی کر دیا اور چلے گئے لیکن جب تھوڑی دور جانے کے بعد واپس آئے تو دیکھا کہ انہیں تو کچھ نہیں ہوا۔

پھر انہیں دیکھ کر محمود شاہ کلہاڑو نے انہیں کہا کہ مجھ پر لکڑی کے کلہاڑے سے وار کرو تب ہی اس دنیا سے رخصت ہوں گا تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ تب سے لیکر آج تک لوگ ان کے مزار پر لکڑی کے جھولے اور کلہاڑے چڑھاتے ہیں۔\

واضح رہے کہ ان کے مزار کے اردگرد منت پوری ہونے کے بعد چڑھائے جانے والے کافی زیادہ کلہاڑے پڑے ہوئے نطر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس بات میں کتنی حقیقت ہے اس بات کا علم تو اللہ پاک کی زات ہی جانتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts