برفی وہ مٹھائی کی قسم ہے جو ہر فرد کو انتہائی پسند ہوتی ہے۔ پورے پاکستان میں اس وقت ایک ہی لذیز اور زائقے دار برفی کی دکان موجود ہے جس سے وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور صحافی مجیب الرحمان شامی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ انگریزوں کےممالک میں بھی کھائی جاتی ہے مگر یہ پاکستان میں ملتی کہاں ہے اور اس برفی میں کیا خاص ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
اس مشہور برفی کی دکان جسے خریدنے کیلئے ہر انسان کو 24 گھنٹے پہلے آرڈر بک کروانا پڑتا ہے تو جا کر آپ کہیں اس لذیز برف کو کھا سکتے ہیں۔ یہ دکان جہلم کے المرکز روڈ پر چوہدری برکت علی حاجی صغیر احمد دودھ والے کے نام سے قائم ہے۔ اور آج کل اس دکان کو چوہدری برکت علی کے پوتے چوہدری سہیل برکت صاحب چلا رہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اس لذیز برفی کو بنانے سے پہلے ضروری ہے کہ دودھ انتہائی خالص ہو پھر اسی دودھ میں سے کھویا تیار ہوتا ہے، اور اب بعد میں اس میں لائچی، چینی ملا کر اسے 8 گھنٹے تک چولہے پر کاریگر بناتا ہے تب جا کر یہ برفی تیار ہوتی ہے۔
یہاں سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے اپنی ہی دکان میں 2 لیبارٹریاں بھی بنا رکھی ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ آج بڑے بڑے سیاستدان اسے کھاتے ہیں بڑے شوق سے، ان سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان، مرحوم نعیم الحق، فواد چوہدری صحافی مجیب الرحمان اور پاک فواج کے کئی جوان اور افسران بھی اسے کھانے کیلئے منگواتے ہیں۔
چوہدری سہیل برکت کا مزید یہ کہنا ہے کہ جو بھی جہلم، سرائے عالمگیر، گجر خان، چکوال، راولپنڈی، آزاد کشمیر وغیرہ کے کئی لوگ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، دبئی وغیرہ جیسے ممالک میں رہتے ہیں وہ یہ برف بہت شوق سے اور لوگوں کی فرمائش پر یہاں سے لے کے جا تے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ پورے ضلع میں انکا کا خالص دودھ بھی مشہور ہے اور لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انکی ہی دکان سے دودھ لیا جائے، خیال رہے اس مشہور برفی سے متعلقہ معلومات آصف جٹ نامی فیس بک پیج سے حاصل کی گئی ہیں۔