مریم نواز کے ہمیشہ ساتھ نظر آنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں مسلک ہو گئی ہیں۔ ان کے شوہر کا نام ابوبکر ہے۔ اس موقعے پر مریم نواز اور پارٹی کی سینئر قیادت بھی اس پر مسرت موقعے پر شریک ہوئی۔
مگر جب مریم نواز شادی ہال میں داخل ہوئیں تو سب کی نطریں ان پر جم گئیں وہ لوگوں سے حال احوال پوچھتے ہوئے اسٹیج کی طرف آئیں اور دولہا دلہن کو مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پرت وائرل ہونے والی ان تصاویر میں واضح دیکھ سکتے ہیں کہ مریم نواز نے لال رنگ کے کپڑے اور سبز رنگ کی جیولری زیب تن کر رکھی تھی۔