آپ کے بابا ایک دن ضرور ڈیوٹی ختم کر کے آئیں گے ۔۔ شہید والد کی یاد میں افسردہ ہونے والی بچی کی اداسی پنجاب پولیس نے کیسے دور کی؟

image

ہمیں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ وردی میں جو ہوتے ہیں وہ بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

تو اس لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انکی دل سے قدر کریں۔ آج ہم آپکے سامنے ایک ایسی شہید کی بیٹی کی درد بھری کہانی لیکر آئے ہیں جو اپنی سالگرہ پر اپنے بابا کا انتظار ہی کرتی رہی۔

اس بچی کا نام اریبہ ہے اور اس کے والد محمد عامر نے 2015 میں ملک کی خاطر دہشتگرودں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر بیٹھے۔

اس وقت اریبہ محض ڈیڑھ سال کی تھی ۔تو آج زندگی کے سب سے اہم دن یعنی کہ سالگرہ پر یہ اپنے بابا کا انتظار کرتی رہی مگر وہ نہیں آئے اور ماں بیٹی کو جھوٹی تسلیاں دے کر چپ کروانے کی کوشش کرتی رہیں کہ ایک دن آپکے بابا ڈیوٹی سے ضرور واپس لوٹیں گے۔

اس کے علاوہ بچی کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے پنجاب پولیس کے اہلکار اور دیگر لوگ بچی کے گھر پہنچے اور اس کے ساتھ سالگرہ کی خوشیاں منائی تا کہ بچی کو اچھا محسوس ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts