کراچی جو کبھی قائد کے شہر کے نام سے مشہور تھا اب چوریوں اور ڈکیتیوں کیلئے مشہور ہو گیا ہے پچھلے کچھ دنوں سے کراچی میں چوری ڈکیتی عروج پر ہے اور اسی وجہ سے ایک صحافی اطہر متین سمیت کئی افراد اپنی جان سے اور قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کراچی کی اسی صورتحال پر معرو ف صحافی و اینکر وسیم بادامی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ کہتےہوئے نظر آتے ہیں کہ سندھ میں
پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور اب بلاول بھٹو صاحب کراچی سے اسلام آباد جا رہے ہیں جو انہیں جانا بھی چاہیے کیونکہ یہ انکا سیاسی حق ہے مگر شہر قائد کی طرف بھی دیہان دیں۔
اور حکومت کو خطرہ ہے یا نہیں ، کراچی کی عوام کو ضرور خطرہ ہے اللہ کا واسط ہے اس عوام کو بچا لیں ۔اس کے علاوہ کراچی کی عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ جانوروں کی طرح سڑک پر مر جانے سے اچھا ہے ، انسانوں کی طرح موبائل دے دیں۔