جاتی سردیوں کا ایک اور تحفہ۔ سماء نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیر کی رات سے جمعہ تک ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے داخل ہو کر جنوبی پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارش برسائے گا جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات گلیات، نتھیا گلی اور مری میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔