بچہ غلط ٹرین میں بیٹھ گیا تھا اور پھر ۔۔ مہینوں بعد کھویا ہوا بچہ ماں کو اچانک ملا تو وہ اس سے لپٹ کر روتی رہی

image

ماں اور اولاد کا رشتہ دنیا کے سب سے عظیم رشتہ ہے اور ماں ایک پل بھی اپنے بچوں سے دور نہیں ہو سکتی۔ تو پھر آپ سوچیے کہ کیسے ایک ماں کا بچہ کھو گیا تو کیسے اس نے 1 مہینے کاٹا ہوگا اسے تو ہر ایک دن سال جتنا لگتا ہوگا۔

انڈیپینڈنٹ نیوز کے مطابق کراچی کی ایک فیملی کی جس کا ابوزر شوکت نامی بچہ آج سے تقریباََ 1 مہینہ پہلے لاپتہ وہ گیا تھا اور فیملی اسے ڈھونڈھنے کے لیے کہاں کہاں نہیں گئی۔

لیکن انہیں اپنا بچہ لاہور سے ملا کیونکہ یہ بچہ غلطی سے ٹرین میں بیٹھ کر لاہور پہنچ گیا تھا جس کے بعد لاہور کے فیملی ٹریسنگ سیکشن نے روشنی ہیلپ لائن کراچی کی مدد سے ابوذر کے والدین کو ڈھونڈ نکالا۔ اور اسے اس کے خاندان سے ملوا دیا۔

آخر میں یہاں یہ بات بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ یہ ماں تو بہت خوش قسمت ہے کہ اسے اس کا بچہ اسے 1 مہینے بعد مل گیا جبکہ پاکستان میں تو کھوئے بچے یا تو ملتے نہیں یا پھر بڑھاپے میں جا کر ملتے ہیں۔

مثال کے طور پر آج سے کچھ ماہ پہلے ایک خبر ہمارے سامنے آئی تھی جس میں ہم نے دیکھا تھا کہ 25 سال پہلے لاپتہ ہونے والا بچہ ماں سے کیسے انٹرنیٹ کی وجہ سے ملا۔

اس بچے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور بچپن میں اسے علاقے کے بچے تنگ کرتے تھے جس کی وجہ سے یہ اپنا علاقہ چھوڑ کر غلطی سے کہیں چلا گیا تھا لیکن جب کسی اللہ کے بندے نے اسے اس کے گھر والوں سے ملوایا تو بھائی بہن کی آنکھوں میں آنسو تھے اور والد تو اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس دنیا سے چلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US