لاہور کے ایس ایچ او یاسر بشیر نے تھانے میں اپنی سالگرہ منانے کے لیے کیک کا اہتمام بھی رکھا لیکن کیک کاٹنے سے قبل انہوں نے تھانے میں لگے کیمروں پر کپڑا ڈلوا دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔ اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ اور اور خاتون افسر کو معطل کر دیا
۔
تفصیلات کے مطابق
مجرموں نے اپنی شناخت سے بچنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے پر کپڑا ڈالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
کپڑا ڈالنے سے پہلے اسی کیمرے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر کے ساتھ کمرے میں لیڈی سب انسپکٹر مہوش اور ایک مہمان بھی موجود ہیں۔
ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم سے ایک اہلکار آیا اور اس نے کرسی پر کھڑ ے ہو کر کیمرے پر کپڑا ڈال دیا۔
کیمرہ بند کرنے کا منظر ڈی آئی جی اوپس روم کے اہلکاروں نے دیکھ لیا اور حکام کو اطلاع کردی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث لوگوں کو معطل کردیا۔