میرے جتنا وزن کوئی لڑکا نہیں اٹھا سکتا ۔۔ 60 سال کی عمر میں میں باڈی بلڈر بننے والے بابا جی کے چرچے

image

انتہائی بزرگ شخص 60 سال کی عمر میں نوجوانوں سے بہترین باڈی بلڈر بن گیا۔ اس شخص کا تعلق لاہور سے ہے اور اسکا نام استاد عبدالوحید ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سوش اپنے والد کو دیکھ دیکھ کر پڑا جو پہلوان تھے اور میں نے بھی پہلوانی کرنا شروع کی مگر میں پھر باڈی بلڈنگ کی طرف آ گیا۔ اب دن بھر کی روٹین یہ ہے کہ صبح نماز پڑھ کر ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کھا کر جم آجاتا ہوں۔

دن میں 1 گھنٹہ ایکسر سائز کرتا ہوں اور 600 کلو وزن بھی اٹھا لیتا ہوں، بڑھاپے میں ابھی اتنا تندرست ہوں یہ سب اللہ پاک کا کرم ہے۔ ان کے مطابق باڈی بلڈنگ کیلئے 5 فیصد ایکسر سائز اور 10 فیصد ڈائٹ ضروری ہے۔

اور میں آج مسٹر لاہور ، مسٹر پنجاب اور کئی سلور و براؤنز میڈل جیت چکا ہوں ۔ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کوئی بھی نوجوان آج تک ان کے جتنا وزن اٹھا نہیں سکا۔

مگر یہاں یہ بھی حقیقت ہے کہ میں بالکل بھی ان باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں جاتا بھی نہیں تھا مگر میرے شاگردوں نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا آپ جائیں اللہ کے حکم سے آپ ضرور جیت کر آئیں گے تو بس پھر کیا تھا میں ان مقابلوں میں گیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

مزید یہ کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پوتے پوتیوں والا ہوں، جب بھی گھر میں جیت کر آتا ہوں تو پوتے پوتیاں بہت خوش ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب میری خواہش ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر ملک کا نام روشن کروں، تو اس کیلئے میں مسٹر ایشیا کی تیاری کر رہاہوں۔

اس کے علاوہ اسی باڈی بلڈنگ پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے ابتداء میں یہ جو نشے میں پڑ جاتے تھے جوان یا پھر جوانی کو یوں ہی ضیائع کر دیتے تھے انہیں مشورہ دیتا تھا کہ اللہ پاک نے یہ جوانی دی ہے اسی ضیائع مت کرؤ، آؤ جم تو میں آپکو ایکسر سائز کرواؤں گا۔

جس سے یہ نشہ چھوٹ جائے گا۔ آج کے مہنگائی کے دور میں نوجوانوں کا یہ شوق پورا کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts