پاکستان کے مشہور کالم نگار اور انسانی حقوق کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق ڈاکٹر مہدی حسن کچھ عرصے سے علیل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن دانشور اور تاریخ دان تھے اور مختلف موضوعات پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔ مرحوم کئی دہائیوں تک پنجاب یونیورسٹی اور معروف تعلیمی اداروں میں استاد کے فرائض انجام دیتے رہے۔