آج تک اس بات کا کوئی حتمی سراغ نہیں مل سکا کہ کیا زمین کے علاوہ بھی کہیں زندگی پائی جاتی ہے؟ لیکن کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ انسان کو خلائی مخلوق کی موجودگی پر یقین سا ہونے لگتا ہے۔ کل اسلام آباد میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس نے ساری دنیا کے میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں کافی دیر تک ایک پراسرار شے کو آسمان میں اڑتے دیکھا گیا جسے خلائی جہاز سے تشبیہہ دی جاری ہے۔ ویڈیو دیکھیے
یہ ڈرون نہیں تھا
اس شے کی ویڈیو 33 سالہ بزنس مین ارسلان وڑائچ نے دن کے وقت تقریباً 12 منٹ تک مختلف زایوں سے بنائی۔ ارسلان کہتے ہیں کہ “میں خود ڈرون اڑاتا ہوں لیکن یہ ڈرون نہیں تھا اور میں نے اس چیز کی ڈھیروں ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہوئے غور کیا کہ یہ گول نہیں بلکہ مثلث کی شکل میں کوئی چیز تھی“ جبکہ ویڈیو میں پرندے اور مکھیاں بھی موجود ہیں جن کو دیکھ کر پراسرار چیز اور جانداروں کے درمیان فاصلے کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد علاقائی لوگوں میں خوف بھی پھیل گیا ہے
پراسرار شے کا کیا نام تجویز کیا گیا
ارسلان وڑائچ کی بنائی گئی ویڈیو کو تھوڑی دیر میں ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھ لیا اور اس وقت یہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوچکی ہے۔ ویڈیو میں موجود پراسرار شے کو “بلجنگ ٹرائی اینگل UFO” کا نام دیا گیا ہے جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔