شیر، چیتا ہر کسی کو پسند ہوتا ہے مگر یوں کسی جانور کو کھلے عام سڑک پر گھمانا بھی ٹھیک نہیں۔
اب کراچی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھا چیتا علاقے کی سیر کر رہا ہے اور اس وقت یہ بندھا ہوا بھی نہیں ہے بلکہ بالکل آزاد ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جس سیاہ رنگ کی کا ر میں یہ چیتا سوار ہے یہ ایک لگثری گاڑی ہے۔ اس وائرل ویڈیو پر وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے متعلق کارروائی کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاہم اب تک علاقے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیتے یا پھر کسی خونخوار جانور کو یوں اس طریقے سے گھمانے کی اجازت نہیں اور خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے۔