یہ گھر کو رنگ کرنے آئے تو مجھے پسند آ گئے ۔۔ ان پاکستانی لڑکیوں نے گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں میں کیا دیکھا جو ان سے شادیاں کر لیں؟

image

لڑکی اور لڑکے کے گھر والے دونوں ہی ہمیشہ یہی خواہش کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا جیون ساتھی پڑھا لکھا اور کماتا بھی اچھا ہو لیکن۔

مگر اب کسی لڑکی نے گھر میں آئے رنگ کرنے والے سے شادی کر لی تو کسی نے کچن میں کام کرنے آئے مزدور سے فوراََ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئیے جانتے ہیں ایسا ان لڑکیوں نے کیوں کیا؟

رنگ کرنے گھر میں آئے لڑکے سے شادی:

یہ واقعہ رحیم یار خان کا ہے جہاں 25 سال کی شادی شدہ عورت ثمینہ نے دوسری شادی رنگ کرنے گھر میں آئے احمد سے کر لی۔ یہ ماجرا دراصل یہ ہے کہ ثمینہ کا پہلا شوہر اسے مارتا تھا اور نشہ بھی کرتا تھا۔

تو بس ایک دن جب پہلے شوہر نے انہیں گھر میں رنگ کرنے کیلئے بلایا تو مجھے کہا چائے بناؤ اور ایک تھپڑ مار دیا۔

اس کے بعد بھی مارا ان کے سامنے تو جب یہ کام کر رہے تھے تو اسی وقت مجھ سے پوچھا کہ کیوں مارا آپکو، اب کی بات تو میں نے انہیں صاف منع کر دیا کہ آپ نہ پڑیں اس بات میں کیوں کہ آپ سے بات کرتا دیکھ کر مجھے اور مارے گا۔

مگر انہوں نے پوچھنا بند نہیں کیا۔ آخر میں نے انہیں بتایا کہ نشہ کرتا ہے اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ مارتا ہے۔

یہ سب باتیں میں اپنے گھر بھی بتا نہیں سکتی ابو بیمار ہیں اور والدہ کا میری شادی سے پہلے ہی انتقال ہو گیا تھا تو بس یہ سننے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اس صورتحال سے نکلا سکتا ہوں، آپ مجھے سے شادی کرو، میں آپکو خوش رکھوں گا۔

ان کی اس بات کا میں نے جواب نہیں دیا۔ لیکن کچھ دنوں بعد مجھے بھی ان سے محبت ہو گئی اور میں نے انکے سوال کا جواب ہاں میں دیا۔

مزید یہ کہ میں نے ہی ہمت کر کے اپنی آنٹی کو یہ سب بات بتائی انہوں نے ہماری اس گھر سے نکلنے میں مدد کی کیونکہ وہ پہلے سے جانتی تھیں کہ مجھ پر کیا ظلم ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اب یہ جوڑا بہت خوش ہیں۔

باورچی خانے کا کام کرنے آئے مزدور سے گھر کی مالکن سے شادی:

یہ واقعہ لاہور کا ہے جہاں محمد رفیق نامی ایک لڑکا امبرین کے گھر میں 6 سے 7 دنوں کیلئے کچن کا کام کرنے گیا اور وہاں انکی ملاقات اپنی شریک حیات سے ہو گئی۔

انکی اہلیہ کہتی ہیں کہ جب یہ ہمارے کچن میں کیبنٹ بنانے آئے تو میں انکے لیے چائے بنانے جاتی تھی کچن میں ہی تو وہاں ہم نے پہلی مرتبہ ایک دوسرے کو دیکھا اور سوچ لیا کہ ہم ہی ایک دوسرے کے جیون ساتھی ہوں گے۔

اس انوکھی شادی میں بھی لڑکی نے ہی گھر میں آئے مزدور کو آئی لو یو کہہ کر شادی کی آفر کی جس کے جواب میں محمد رفیق نے بھی آئی لو یو ٹو، تھری، فور کہہ کر جواب دے دیا۔

شادی سے پہلے دونوں کے والدین اس شادی کیلئے راضی نہ تھے مگر کچھ وقت میں مان گئے۔اور اب انکی شادی شدہ زندگی نہایت ہی اچھے طریقے سے گزر رہی ہے اور ایک دوسرے کو کئی مرتبہ گانے بھی سناتے ہیں۔

گھر آئے ڈیلیوری بوائے سے شادی:

یہ اپنی نوعیت کی انتہائی منفرد اور انوکھی شادی ہے جس میں رابعہ نے بشارت نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی اور یہ محبت دونوں کو تب ہوئی جب یہ ڈیلیوری بوائے بن کر انہیں ان کا پارسل دینے گھر آیا کرتے تھے۔

رابعہ کہتی ہیں کہ مجھے ٹیڈی بیئر بہت پسند ہیں تو میں نے ایک دن آن لائن انکی دکان سے ٹیڈی بیئر منگوائے جو مجھے بہت پسند آئے۔

جس کے بعد میں ٹیدی بیئر منگواتی رہی اور یہی لیکر آتے رہے مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ ہی کیوں آتے ہیں جس کے جواب میں بشارت کہتے ہیں کہ مجھے یہ پہلی نظر میں ہی اچھی لگ گئیں اس لیے جب یہ آرڈر بک کرواتیں تو میں ہی لیکر پہنچ جاتا۔

ہاں میں نے جب انہیں شادی کیلئے پر پورز کیا تو یہ حیران رہ گئیں اور ایک دن میری قسمت کھلی تو انہوں نے ہاں کر دی۔

مگر ایک مشکل ابھی ان کی شادی میں یہ تھی کہ رابعہ کی والدہ یہ نہیں چاہتی تھیں کہ انکی بیٹی شادی کر کے ان سے دور جائے کیونکہ ہم لاہور کے رہنے والے اور بشارت رحیم یار خان کے رہنے والے تھے لیکن والدہ بھی میری پسند پر راضی ہو گئیں اور یوں ہماری شادی ہو گئی۔ خوشگوار شادی کے بعد اب ایک دوسرے کو گانے بھی سناتے ہیں۔

جیسا کہ میں اپنے شوہر کو ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے، چرایا ہے میں نے قسمت کی لکیروں سے۔اور شوہر مجھے جگ گھمیا تھارے جیسا کوئی نہیں سنا کر محظوظ کرتے ہیں۔

اب تو یہ عالم ہے کہ جب کوئی اور بھی دروازے پر ہوتا ہے تو خواہش ہوتی ہے کہ میرے شوہر ہی ہوں، مجھے اس قدر ان سے محبت ہے، واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید باسط علی نامی ایک یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts