مہینے بھر کی تنخواہ لُٹیرے لوٹ لیتے ہیں، نہیں تو گولی مار دیتے ہیں ۔۔ ریحام خان کی کراچی کے شہریوں سے ملاقات، بزرگ خاتون پھٹ پڑیں

image
وزیرِاعظم عمران خان کی سابقہ بیگم ریحام خان آج کل کراچی میں موجود ہیں۔ کل انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ جس میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ: '' اگر یہ حکومت سلیکٹڈ ہے تو مخالف جماعتوں کو پارلمینٹ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ کرنا ضروری ہے مگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو پھر ایوانوں میں کون بیٹھے گا، ملک کون سنبھالے گا، عوام کی فکر کے لیے کون آواز اٹھائے گا۔ مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ''
صحافی علی رضا نے اپنے فیس بُک پیج پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں ریحام خان ملیر کے علاقہ محمدی کالونی پہنچ گئیں۔ اس ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون ریحام خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ:
'' یہاں تنگدستی ہے۔ تعلیم کا فقدان ہے۔ پانی کا مسئلہ ہے۔ بچوں کے کاروبار کا مسئلہ ہے۔ کون سا ایسا مسئلہ ہے جو یہاں نہیں ہے۔ بے یقینی کا عالم تو یہ ہے کہ کسی سے شکایت کرنے جاؤ یا کسی سے مشورہ کرو تو لوگ کہتے ہیں کہ اماں کیا کرو گی یہ لے جا کر صرف زلیل۔ مہینے بھر کی تنخواہ لُٹیرے لوٹ لیتے ہیں، نہیں تو گولی مار دیتے ہیں۔ کہاں سے گھر کا خرچہ پورا ہوگا؟ ''

اسی ویڈیو میں یہ بُزرگ خاتون حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' وہ تو مانگتا ہے بھیک سب سے، ہم کسی سے کہہ کر کیا کریں گے۔ مہنگائی کا عالم تو تو اتنا ہے کہ کیا بتائیں۔ میں 65 سال کی عورت ہوں۔ میں نے آج سے پہلے ایسے حالات نہیں دیکھے۔ تعلیم کے لیے بھی بچے ترس رہے ہیں۔ اپنے بچوں کے دودھ کے لیے میری بہویں، میری بیٹیاں لینے کے لیے ایک دوسرے کی شکلیں دیکھتی ہیں۔ مخلصی اور بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ کیا ہمارے بڑوں نے اس کے لیے اتنی جدوجہد کی تھی۔ ہم پاکستانیوں کے مقدر میں صرف لاشیں اٹھانا رہ گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریحام خان بزرگ خاتون کو دلاسہ دے رہی ہیں اور ان کی بات کو سر جھکا کر غور سے سن رہی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts