ریحام خان جو کہ ایک صحافی اور وزیراعطم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ آج کل یہ کراچی میں موجود ہیں۔ اور انکی پریس کلب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ جس میں ان سے ایک رپورٹر پوچھتا ہے کہ عمران خان کا بلیک بیری آپ کے پاس ہے؟
تو اس میں سے کب آپ کچھ عوام کے سامنے لا رہی ہیں جس ہر ریحام خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ جی ہاں ہے تو سہی ان کا بلیک بیری پر میرے پاس نہیں لیکن محفوظ جگہ پر ہے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ اگر میں نے ویڈیو سے متعلق کچھ کہا تو آپ لوگ مجھے ان خاتون سیاستدان کے ساتھ نہ لگا دیں گے جو میں نہیں چاہتی اور ویسے بھی آج کل آڈیو، وڈیو سامنے آنے کا زمانہ ہے۔
اس کے علاوہ ایک سوال پر انکا مزید یہ کہنا تھا کہ ابھی مجھ سے یہاں کسی نے پوچھا کہ آپ کب دوسری کتاب لکھ رہی ہیں تو میں کہتی ہوں کہ آج کل تو لوگ اداریہ نہیں پڑھتے کتاب کا، تو پہلے یہ کتاب تو اچھے سے پڑھ لیں پہلے۔ اور اب تقریباََ میری کتاب کو منظرعام پر آئے 4 سال ہو گئے ہیں۔ اور آج بھی دنیا اسے پڑھ رہی ہے۔