خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ خوش قسمت خاتون کا تعلق کس شہر سے ہے؟

image

اولاد اللہ پاک کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے یہی وجہ ہے کہ اگر ایک ساتھ کسی کے ہاں ایک سے زائد بچے پیدا ہو جائیں تو انکی تو خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں رہتا۔

ایک اسی طرح کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں لاہور جنرل اسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ ان چار بچوں میں سے 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔

اس کے علاوہ جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خاتون کا پہلے سے ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے اور یہ خاتون فیرز پور روڈ کی رہائشی ہے۔

اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ہی کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں خاتون کے ہاں بیک وقت ایک سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش:

پشاور کے ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے اہم ترین اسپتال لیڈی ریڈنگ میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق خاندان کا تعلق ضلع مہمند سے ہے اور خاتون کے ہاں 5 فی میل اور ایک میل بچے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ سب بچے اور ان کی ماں خیریت سے ہیں۔

بچوں کی پیدائش رات کے وقت کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے بتادیا:

اسپتال ترجمان نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی ہے اور نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کئے جا سکیں۔

واضح رہے ایل آر ایچ کا گائنی وارڈ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید یونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 70 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts