ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں ۔۔ بھائی کے ساتھ ٹرک پر کھڑی تھیں، اچانک ڈرون کیمرہ ٹکرا گیا ۔۔ آصفہ بھٹو زخمی، ویڈیو وائرل

image
پاکستان پیپلز پارٹی آج کل ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے۔ پی پی کا جلسہ ہمیشہ سے ہی پرجوش رہا ہے۔ ہر مرتبہ کچھ نہ کچھ نیا سامنے آتا رہتا ہے۔ کبھی شرمیلا فاروقی گدھے پر برجمان ہو کر آتی ہیں تو کسی کو چوٹ لگتی ہے۔ بالکل ایسا ہی آج بھی ہوا۔ آصفہ اپنے بھائی بلاول کے ساتھ کنٹینر پر کھڑی تھیں۔ دونوں بھائی بہن جسلے کے شرکاء کے سامنے کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈرون کیمرہ آصفہ کی جانب آیا اور اچانک اس سے ٹکرا گیا۔ بی بی آصفہ نے زور دار چیخ ماری اور نیچے گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق (پی پی پی) کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو سے جا ٹکرایا، آصفہ بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر موجود تھیں۔ یہ واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔ بلاول نے فوری اپنی اجرک اتار کر اپنی بہن کے زخم پر رکھ دی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے کے معاملے پر کہا کہ: '' معلوم نہیں کہ یہ جان بوجھ کر ہوا یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔ آصفہ بی بی کے سر پر چوٹ لگی ہے۔'' ڈاکٹرز نے کہا کہ: '' ان کو سر پر ٹانکیں لگیں گے، مگر آصفہ نے کہا پٹی باندھ دیں میں اوپر کنٹینر پر جاؤں گی۔ '' جس پر بلاول نے کہا کہ: '' شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے، آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ بالکل اسی طرح ہوگی۔'
حالیہ تفصیلات کے مطابق رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔ ان کے ماتھے پر 3 سے چار سینٹی میٹر کا زخم تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری اسپتال سے طبی امداد کے بعد ساہیوال روانہ ہوگئی ہیں، جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گی۔ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو بی بی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔ ان کی صحتیابی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں دعائیں کر رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts