پاکستان میں پہلا روزہ اور عید کب اور کس دن ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

image

رمضان کے مبارک مہینے کی آمد آمد ہے اور پہلے روزے کے حوالے سے رویت ہلال کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ 3 اپریل، اتوار کو ہوگا جبکہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 29 شعبان، 2 اپریل کو 11 بج کر 24 منٹ دن کے وقت پر نئے چاند کی پیدائش ہوجائے گی اور مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔ شوال کا چاند 30 اپریل اتوار، یکم مئی کو رات1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا اور عید 30 روزوں کے بعد ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts